ہفتہ، 20 مئی، 2017

Taleem Bad Hali Ka Hal



تعلیم :بد حالی کا حل
موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے آپ کے پاس کیا حل ہے؟ جس طرح سے پورے ہندوستان بالخصوص جھارکھنڈ سے کبھی گائے کے نام پر توکبھی بچہ چوری کے نام پرجھوٹے شک کی وجہ سے سوشل میڈیا پہ مظلوم مسلمانوں کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل کیے جا رہے ہیں کہیں آپ ان پر جزباتی ردعمل سے مشتعل ہو کر جوش میں ہوش کھو دینے والی بات تو نہیں کر رہے ہیں؟صورتحال سنگین ہے۔تصویریں دیکھ کر کلیجہ منھ کو آتا ہےمگر اندھیرے کو اندھیرا نہیں کاٹ سکتا۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ اقلیتیں اسی وقت اپنے وجود کا تحفظ کر پائی ہیں جب انہوں نے اکثریت سے بڑھ کر صلاحتیں پیدا کی ہیں اور  فی الحال ہم محض دو فیصد سے بھی کم صلاحیت پیدا کر رہے ہیں۔ہمیں آبادی کے تناسب سے بڑھ کر یعنی تقریبا 25یا 35 فیصد اعلی صلاحیت پیدا کرنی ہے۔وطن عزیز ہندوستان کو ترقیاتی سرخاب کے پر صرف مسلمان ہی لگا سکتے ہیں اور  اب ہمیں ہی یہ وطن بچانا ہے۔ دوبارہ اسے "سونے کی چڑیا" بنانا ہے۔یہ حقیقت حرز جاں بنائے رکھیے کہ "اس دور  میں صرف تعلیم ہی  امراض ملت کی دوا ہے۔سوائے اس کے اور کوئی حل نہیں ہے۔لاکھ ہمیں نئے نئے مسائل میں الجھایا جائے ہماری توجہ تعلیم سے بالکل نہیں ہٹنی چاہیے اس لیے کہ ہمہ جہت ترقی صرف تعلیم سے ممکن ہے۔اگر ہم جذباتی ہوں گے تو ہر طرح سے نقصان ہمارا ہی ہوگا جیسا کہ اب تک ہوتا آیاہے۔ہماری اسی کمزوری کا ہمیشہ فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ہمیں  پروپیگنڈا کر کے بھڑکایا جاتا ہے۔اس لیے خیال رہےکہ ہر جان قیمتی ہے،اور ہمیں بس ان حالات سے خودکو اور  پوری قوم کو نکال کر لے جانا ہے۔اس دور میں ایسی ہی قیادت کی ضرورت ہے۔اگر آپ اس کے لیے تیار ہیں تب تو ٹھیک ہے ورنہ مسائل یونہی بڑھتے رہیں گے جن کا کوئی حل نہیں ہوگا۔عزت نفس یونہی سر بازار نیلام ہوتی رہےگی اور ایک دن ہم بالکل بے حس ہو جائیں گے۔
مبین احمد جامعی اہرولی امبیڈکر نگر



..:: Follow us on ::..

http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpghttp://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹیوٹر اپڈیٹس دیکھیں اور فالو کریں