اولیّا تِ مُشاہد



 *اولّیاتِ مُشاہد*
_*پیش کش: محبانِ مُشاہد*_

الحمد للہ! مالیگاﺅں شہر کو مختلف شعبہ ہاے حیات میں علمی، ادبی، دینی اور سیاسی امتیازات حاصل رہے ہیں،
جس کی ایک طویل تاریخ ہے۔
جناب ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی مالیگاﺅں کے ایسے ہی چند افراد میں سے ایک ہیں جن کو بہت سارے معاملات میں انفرادیت کے ساتھ ساتھ اولیت بھی حاصل ہے، اجمالی طور پر ذیل میں چند باتیں پیش کی جارہی ہیں:

*۔۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی یونی ورسٹی گرانٹس کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے مشکل ترین امتحان NET فرسٹ اٹیمپٹ میں ایم اے سکنڈ میں رہتے ہوئے کامیاب کرنے والے مالیگاﺅں ہی نہیں بلکہ ضلع ناسک کے پہلے مسلم طالب علم ہیں۔

*۔۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی مالیگاﺅں ہی نہیں بلکہ ضلع ناسک کے سب سے پہلے کم عمر صاحب دیوان نعت گو شاعر ہیں۔

*۔۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی مالیگاﺅں ہی نہیں بلکہ ضلع ناسک کے پرائمری ٹیچرز میں سب سے پہلے پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔

*۔۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی مالیگاﺅں ہی نہیں بلکہ ضلع ناسک میں نعتیہ شاعری پر سب سے پہلے پی ایچ ڈی ہولڈر اور کم عمر ریسرچ اسکالر ہیں۔

*۔۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی مفتی اعظم مولانا مصطفیٰ رضا نوری قادری برکاتی بریلوی جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کی نعتیہ شاعری پر مالیگاﺅں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے سب سے پہلے پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔

*۔۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی اردو کی غیر معروف صنعت "صنعتِ تشطیر" پر مشتمل شہر مالیگاﺅں کے پہلے صاحبِ کتاب شاعر ہیں۔

*۔۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی مالیگاﺅں کے سب کم عمر اور سب سے پہلے اُس مصنف / مرتب اور مؤلف کا نام ہے جن کی 80 سے زائد دینی، اصلاحی، علمی، ادبی،  تعلیمی، سوانحی، تنقیدی، تحقیقی تصانیف / ترتیبات اور تالیفات مکمل ہوچکی ہیں۔

*۔۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی اہل سنت و جماعت کے مراکز کے عظیم مرکز مارہرہ مطہرہ سے مہتم بالشان ایوارڈ "نشانِ احسن العلماء" حاصل کرنے والے مالیگاﺅں ہی نہی بلکہ ضلع ناسک کے سب سے پہلے اور سب سے کم عمر صاحبِ اعزاز اسکالر ہیں۔

*۔۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی اہل سنت وجماعت کے درج ذیل مشائخ سے مالیگاﺅں کے سب سے پہلے اجازت یافتہ شخص ہیں:
** شیخ الاسلام ابو حمزہ سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی صاحب قبلہ، کچھوچھہ شریف (مالیگاﺅں کے تین اولین میں سے ایک)۔

** شہزادۂ رسول صاحب زادہ حضرت سید وجاہت رسول قادری رضوی، ادارۂ تحقیقاتِ امام احمد رضا کراچی۔

** فضیلۃ الشیخ جانشینِ خلیل العلماء ابو حماد مفتی احمد میاں قادری برکاتی صاحب قبلہ، مفتی اعظم سندھ۔

درج بالا تفصیلات ڈاکٹر مشاہد رضوی کے بلاگز
مشاہد رضوی ڈاٹ بلاگ اسپاٹ ڈاٹ ان،
مشاہد رضوی ڈاٹ ورڈ پریس ڈاٹ کام،
ہماری ویب ڈاٹ کام،
نفسِ اسلام ڈاٹ کام،
بہار اردو یوتھ فورم ڈاٹ کام،
مشاہد رضوی آن لائن ڈاٹ نیٹ ورکڈ ڈاٹ کام
کے علاوہ ڈاکٹر مشاہد رضوی کے فیس بک اکاؤنٹ اور فیس بک پیج سے یکجا کی گئی ہیں۔
ممکن ہے مزید دیگر معاملات میں بھی ڈاکٹر مشاہد رضوی کو اولیت حاصل ہو۔ ڈاکٹر مشاہد رضوی سے جن کی تصدیق کرنے کے بعد آپ حضرات تک ان کی تفصیل پہنچادی جائے گی۔
ان شآءاللہ!
رب کریم جل جلالہٗ سے دعا ہے کہ رسولِ کریمﷺ کے صدقہ و طفیل ڈاکٹر مشاہد رضوی کو صحت و سلامتی کے ساتھ خلوص سے یوں ہی دینِ متین کی خدمت کا جذبہ فراواں رکھے، حاسدوں کے حسد اور اشرار کے شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین!
*دعا گو : عطاء الرحمن نوری*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹیوٹر اپڈیٹس دیکھیں اور فالو کریں