مشاہد رضوی کے رشحاتِ قلم پر منظوم تاثرات احمد علی برقیؔ اعظمی کیوں نہ ہوں سب کے مشاہد رضوی منظورِ نظر نام اُن کا ہے سپہرِ فکر و فن پر جلوہ گر آپ کو معلوم ہو جائے گا اُن کا ذوق و شوق اُن کی ویب سائٹ کو دیکھیں آپ آکر اک نظر ہیں نہایت روح پرور اُن کے گلہائے سخن دلنشیں ہے ان کا یہ گلدستۂ فضل و ہُنر اُن کی عملی زندگی ہے مظہرِ حُبِّ رسول اُن کے افکار و نظر ہیں اس کے ہی زیرِ اثر ان کا معیارِ شرف ہے نعت گوئی سے عیاں مطلعِ انوار ہے ان کا یہ روحانی سفر اُن کو نظم و نثر پر حاصل ہے یکساں دسترس اُن کے ادبی کارنامے ہیں نہایت معتبر اُن کے رشحاتِ قلم سے ہے عیاں فکرِ جمیل عہدِ حاضر کے ہیں برقیؔ اعظمی وہ دیدہ ور
مشاہد رضوی کے رشحاتِ قلم پر منظوم تاثرات
جواب دیںحذف کریںاحمد علی برقیؔ اعظمی
کیوں نہ ہوں سب کے مشاہد رضوی منظورِ نظر
نام اُن کا ہے سپہرِ فکر و فن پر جلوہ گر
آپ کو معلوم ہو جائے گا اُن کا ذوق و شوق
اُن کی ویب سائٹ کو دیکھیں آپ آکر اک نظر
ہیں نہایت روح پرور اُن کے گلہائے سخن
دلنشیں ہے ان کا یہ گلدستۂ فضل و ہُنر
اُن کی عملی زندگی ہے مظہرِ حُبِّ رسول
اُن کے افکار و نظر ہیں اس کے ہی زیرِ اثر
ان کا معیارِ شرف ہے نعت گوئی سے عیاں
مطلعِ انوار ہے ان کا یہ روحانی سفر
اُن کو نظم و نثر پر حاصل ہے یکساں دسترس
اُن کے ادبی کارنامے ہیں نہایت معتبر
اُن کے رشحاتِ قلم سے ہے عیاں فکرِ جمیل
عہدِ حاضر کے ہیں برقیؔ اعظمی وہ دیدہ ور
السلام علیکم
جواب دیںحذف کریںمحترم المقام
جناب ڈاکٹر احمدعلی برقی اعظمی صاحب
آپ کی مشاہد نوازی نوازی کا بے حد شکریہ
آپ جیسے صاحب فضل و ہنر کی طرف سے ناچیز کی
پیہم پذیرائی میرے علمی و ادبی پڑاو میں ایک نئے
رنگ و آہنگ بھرنے میں معاون ثابت ہوگا۔۔
آپ کا
مشاہد رضوی