پیر، 31 دسمبر، 2018

Quran Ki Aadhi Aayat Me Pura Ilm E Tib


:::....قرآن کی آدھی آیت میں پورا علمِ طب....:::
خلیفہ ہارون رشید کا ایک عیسائی طبیب علمِ طب میں بہت ماہر تھا، اس نے ایک مرتبہ حضرت علی بن حسین واقد رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے کہا:
علم دو طرح کا ہے;
(1) علمِ ادیان۔ 
(2) علمِ ابدان۔ 
اور تم مسلمانوں کی کتاب قرآنِ پاک میں علمِ طب سے متعلق کچھ بھی مذکور نہیں۔ 
آپ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ِنے اس عیسائی طبیب کو جواب دیا:
اللہ تعالیٰ نے ہماری کتاب کی آدھی آیت میں پوری طب کو جمع فرما دیا ہے!!!
عیسائی طبیب نے حیران ہو کر پوچھا:
وہ کونسی آیت ہے؟
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا:
وہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:
’’ وَّکُلُوۡا وَاشْرَبُوۡا وَلَا تُسْرِفُوۡا‘‘ 
کھاؤ اور پیو اور حد سے نہ بڑھو!!!
(تفسیر قرطبی، الاعراف، تحت الآیۃ: ۳۱، ۴/۱۳۹، الجزء السابع)


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

..:: FOLLOW US ON ::..



http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹیوٹر اپڈیٹس دیکھیں اور فالو کریں