Fazail wa Manaqib | Sayyiduna Farooq-e-Azam Umar Ibn al-Khattab Radi Allahu Ta'ala Anhu [URDU]
نہیں خوش بخت محتا جان عالم میں کوئی ھم سا ۔۔۔ ملا تقدیر سے حاجت روا فاروق اعظم سا
ترا رشتہ بنا شیرازہ جمیعت خاطر ۔۔۔ پڑا تھا دفتر دین کتاب اللہ برہم سا
مراد آئی مرادیں ملنے کی پیاری گھڑی آئی ۔۔۔ ملا حاجت روا ہم کو در سلطان عالم سا
فدا اے ام کلثوم آپ کی تقدیر یاور کے ۔۔۔ علی بابا ہوا دولہا ہوا فاروق اکرم سا
شیاطیں مضمحل ہیں تیرے نام پاک کے ڈر سے ۔۔۔ نکل جائے نہ کیوں رفاض بد اطوار کا دم سا
ترے جود و کرم کا کوئی اندازہ کرے کیونکر ۔۔۔ ترا اک اک گدا فیض و سخاوت میں ہے حاتم سا
خدارا مہر کر اے ذرا پرور مہر نورانی ۔۔۔ سیہ بختی سے ہے روز میرا شب غم سا
منائیں عید جو ذی الحجہ میں تیری شہادت کی ۔۔۔ الٰہی روز و ماہ و سن انہیں گزرے محرم سا
حسن در عالم پستی سر سفعت اگر داری ۔۔۔ بیا فرق ارادت بردر فاروق اعظم سا
— — —
کتاب: فضائل صحابہ کرام و اہلبیت اطہار رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین
تصنیف: حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری مد ظلہ عالی
برادرم عرفان قادری کے شکریے کے ساتھ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں