: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دردوتکلیف سے شفاء کیلئے مخصوص طریقہ سے ایک دعاپڑھنے کا امر فرمایا ہے جامع ترمذی شریف ج 2 (حدیث نمبر6006)،ابواب الطب میں حدیث پاک ہے : عن عثمان بن ابی العاص انہ قال اتانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وبی وجع قدکادیہلکنی فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امسح بیمینک سبع مرات فقل اعوذبعزۃ اللہ وقدرتہ وسلطانہ من شرمااجد قال فعلت فاذہب اللہ ماکان بی فلم ازل امربہ اہلی وغیرہم ۔
ترجمہ:حضرت عثمان ابن ابوالعاص رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جب کہ میں درد میں مبتلا تھا قریب تھاکہ وہ مجھے ہلاک کردے تو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:سات مرتبہ (درد کی جگہ )داہناہاتھ پھیرواوریہ کہو: اَعُوْذُ بِعِزۃِ اللَّہ وَقُدْرَتِہِ وَسُلْطَانِہِ مِنْ شَرِّمَااَجِدْ۔
ترجمہ:میں جودرد پارہاہوں اس کے شرسے اللہ تعالی کی عزت ،قدرت او رغلبہ کی پناہ لیتاہوں (راوی حدیث حضرت عثمان رضی اللہ عنہ )فرماتے ہیں میں نے ایسا ہی کیا او راللہ تعالی نے میرا دردزائل کردیا توچنانچہ میں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور دوسروں کو اس کا حکم دیتاہوں ۔بخاراوردیگر بیماریوں سے شفایابی کیلئے ترمذی شریف ج 2ابواب الطب باب ماجاء فی تبرید الحمی بالماء ص 27(حدیث نمبر2001) میں دعاء منقول ہے : عن ابن عباس ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان یعلمہم من الحمی ومن الاوجاع کلہا ان یقول بسم اللہ الکبیر اعوذباللہ العظیم من شرکل عرق نعارو من شرحرالنار
ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بخارسے اور دیگر جملہ بیماریوں وتکالیف سے شفایابی کیلئے صحابہ کرام کو تعلیم فرماتے تھے کہ یہ پڑھیں بِسْمِ اللَّہِ الْکَبِيْرِ اَعُوْذُبِاللَّہِ الْعَظِيْمِ مِنْ شَرِّکُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍوَمِنْ شَرِّحَرِّالنَّارِ۔
ترجمہ:اللہ کے نامکی مدد لیتے ہوئے جو کبر یائی والا ہے میں ہر پھڑکنے والی رگ رگ کی تکلیف سے او ردوزخ کی گرمی کے شرسے عظمت والے اللہ کی پناہ لیتاہوں ۔
چکون گنیا میں چونکہ شدیدبخار او رسخت دردرہتا ہے اس لئے مندرجہ بالااحادیث مبارکہ میں مذکورہ دونوں دعائیں پڑھتے رہیں،اللہ تعالی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے شفاء عطافرمائے گا ۔
واللہ اعلم بالصواب

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں