بدھ، 27 اگست، 2014

Ilm Awr Rizq

علم اور رزق
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
سوال:     میں نے ایک حدیث شریف پڑھی کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد پاک میں 2بھائی تھے ، ایک کماتے اور دوسرے خدمت اقدس میں حاضر رہتے ۔۔۔۔۔۔۔یہ کس کتاب میں ہے ؟
............................................................................
جواب:     یہ حدیث  پاک جامع ترمذی ، مستدرک علی الصحیحین ، جامع الاحادیث للسیوطی ، جامع الاصول من احادیث الرسول لابن اثیر اور جامع الکبیر للسیوطی میں موجود ہے ۔
جامع ترمذی شریف کا متن ملاحظہ ہو: عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ أَخَوَانِ عَلَى عَهْدِ النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم فَكَانَ أَحَدُهُمَا يَأْتِى النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم وَالآخَرُ يَحْتَرِفُ فَشَكَا الْمُحْتَرِفُ أَخَاهُ إِلَى النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ « لَعَلَّكَ تُرْزَقُ بِهِ ».
ترجمہ :حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایاکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمبارک میں دوبھائی تھے ، جن میں سے ایک حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر رہتے اور دوسرے کوئی پیشہ (کماتے )کرتے تھے ۔ کاریگر  بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں  اُن کی شکایت کی ، تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:شاید تمہیں انہیں کے سبب رزق دیا جارہا ہے ۔
(جامع ترمذی ، کتاب الزھد ، باب فى التوكل على الله.حدیث نمبر: 2516۔ مستدرک علی الصحیحین ، کتاب العلم ، حدیث نمبر: 292۔ جامع الاحادیث ، حرف اللام ، حدیث نمبر: 18370۔ جامع الاصول من احادیث الرسول ،کتاب الفضائل والمناقب ، حدیث نمبر:6820۔ جامع الکبیر للسیوطی ،حرف اللام ، حدیث نمبر:177)
واللہ ورسولہٗ اعلم بالصواب

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹیوٹر اپڈیٹس دیکھیں اور فالو کریں