جمعرات، 25 مئی، 2017

Mahe Ramzan K Liye Ek Paigham

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ

رمضان شریف خیر وبرکت اور اللہ کی بخششوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہےاس ماہ مبارک کے روزے رکھنا تمام مسلمان عاقل اور بالغ مسلمانوں پر فرض ہیں ۔روزے کی فرضیت کا بنیادی مقصد تقوی کا حصول ہے ۔انسانی جبلت میں بھوک کا انتہائی اہم مقام ہے ۔اگر انسان اپنی اور صنفی خواہشات پر قابوپانے میں کامیاب ہوجائے تو انسان اپنی تمام خواہشات پر قابو پاسکتا ہے ۔امت ِ مسلمہ کو اللہ کی رضا کے لیے بھوک اورپیاس برداشت کرنے کے عوض دنیا و آخرت کی بے شمار روحانی اور مادی نعمتوں سے نوازتا ہے ۔ہمارے لیے اللہ رسول کی زندگی بہترین نمونہ ہے وہ رمضان کے مہینے میں کثرت کے ساتھ قرآن کی تلاوت ،دعا ،استغفار ،صدقہ ہ خیرات ،اعتکاف اور لیلة القدر کو پانے کی جستجو کرتے تھے ۔تما م مسلمانوں کو اس مہینے میں تندہی سے اللہ کی بندگی کرنی چاہیے اور رسول اللہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے روحانی ترقی کے مدارج کو طے کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ غریبوں کی خیر خواہی کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا چاہیے ۔

..:: Follow us on ::..

http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpghttp://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹیوٹر اپڈیٹس دیکھیں اور فالو کریں