اتوار، 16 دسمبر، 2018

Kaefiat Se Jazbiat Tak




"کیفیت سے جذبیت تک "


عشق مجازی کیفیت ہے اور عشق حقیقی جذبیت۔۔۔۔۔۔!!!
کیفیت جھلکتی ہے۔چھلکتی ہے۔بدلتی ہے۔ بہکتی ہے۔سنبھلتی ہے۔غرض کہ کبھی یکساں نہیں رہتی۔ جبکہ جذب کرنا وہ صفتِ خاص ہے جو صرف خاص کا نصیب ہے۔۔۔اوراس کا جو خاص ہو کربھی خاص نہ لگے۔۔۔کہ یہ باطن کا سفر ہے ظاہر سے اس کا کوئی علاقہ نہیں۔ جذبیت اسی کا مقدر ہے جس کے اندرکچھ پانے کی طلب ہو۔تشنگی کا احساس باقی ہو۔اور سب سے بڑھ کر پانے کے بعد دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔جس میں جذب کرنے کے بعد دینے کی اہلیت نہیں۔ وہ اپنی ذات میں بیش قیمت ہو سکتا ہے۔نقش ہائے رنگ رنگ سے زمانے پر راج کر سکتا ہے۔ زندگی کا حسن دوبالا کرسکتا ہے۔۔ لیکن ! زندگی بخش نہیں ہو سکتا۔
 
(منتخباتِ مشاہد سے اک اقتباس)

 

..:: FOLLOW US ON ::..



http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹیوٹر اپڈیٹس دیکھیں اور فالو کریں