ہفتہ، 4 مئی، 2019

Mauqa Ghanimat Hae

موقع غنیمت ہے

اختر نور کے قلم سے

صالح اذہان اور پاکیزہ فکریں اپنے ارد گرد سے پاکیزگی کشید کرتی ہیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول سے ماحول پیدا کر لیتی ہیں، اور چھوٹی چھوٹی چیزوں میں بھی اپنے لیے بڑے بڑے سبق حاصل کر لیتی ہیں 

ہم موبائل استعمال کرتے ہیں، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہمارا موبائل ہینگ کرنے لگتا ہے، اس کے چلنے میں دشواریاں پیش آنے لگتی ہیں،

وجہ کیا ہوتی ہے؟

اپلیکیشن کی بھرمار، 

میموری کا فل ہو جانا، 

انٹرنیٹ کے ذریعے در آنے والے وائرس، 

وغیرہ وغیرہ

ایسی صورت میں ہم کیا کرتے ہیں؟

اپنا موبائل ری اسٹارٹ کرتے ہیں

نئے سرے سے موبائل کو ری سیٹ کرتے ہیں

اس کے سارے ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے موبائل کو ہر طرح کے کیشے سے پاک کر دیتے ہیں

اور پھر ہمارا موبائل ویسے ہی چلنے لگتا ہے جیسے پہلے چلتا تھا، بالکل ہلکا پھلکا، تر و تازہ دم،

ہم سال بھر تک اپنے دل و دماغ کو گناہوں کے وائرس سے بھرتے رہتے ہیں، ہمارے اجسام گناہوں کی آلودگی سے بھاری ہوجاتے ہیں، ان کا نظام کار متاثر ہوجاتا ہے، اخلاق و کردار میں فساد در آتا ہے

ایسے رمضان المبارک کا مہینہ ہمارے لیے نئے سرے سے ری اسٹارٹ کا موقع فراہم کرتا ہے

ہم چاہیں تو اس ایک مہینے میں اپنے سارے وائرس نکال کر سال بھر کے لیے اپنے تر و تازہ دم کر سکتے ہیں، معصیت کے جراثیم کو ڈلیٹ کرکے پھر سے اپنے آپ کو پاک و صاف اور ہلکا پھلکا کر سکتے ہیں

لہذا موقع غنیمت جانیں اور اس رمضان میں بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھا لیں کیا معلوم آئندہ رمضان ملے یا نہ ملے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹیوٹر اپڈیٹس دیکھیں اور فالو کریں