تمھیں کامیابی مبارک مبارک
نیٹ جے آر ایف میں نور محمد برکاتی کوالیفائی
الحمدللہ! ہمارے ماموں زاد بھائی عزیزی نور محمد برکاتی نے اس مرتبہ "نیٹ جے آر ایف" کوالیفائی کرلیا ۔ موصوف اردو کے پہلے موبائل اخبار "ای زمانہ" کے مدیر اور جواں سال افسانہ نگار و شاعر ہیں ۔
برادرم نور محمد برکاتی نے "ایم اے اردو 2017ء" میں کیا بعد ازاں "سیٹ" جیسا مشکل امتحان "جنوری 2018ء" میں کامیاب کیا اور "جولائی 2018ء" میں "نیٹ" جیسے مشکل ترین امتحان میں بھی کامیابی درج کرائی نیز دوبارہ اسی سال "دسمبر 2018ء" میں پھر سے "نیٹ" امتحان میں کامیابی کا پرچم بلند کیا اور امسال 2019ء میں تیسری مرتبہ ملکی سطح کے مشکل ترین امتحان " نیٹ" میں شریک ہوئے اور "جے آر ایف" کے مستحق قرار دیے گئے ۔ موصوف 2018ء سے نیشنل سینئر کالج، ناسک میں بہ حیثیت لکچرر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
برادرِ گرامی نور محمد برکاتی کی ان نمایاں کامیابیوں پر ہم جملہ احباب مسرتوں سے سرشار ہیں اور انھیں صمیم قلب کے ساتھ نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللّٰہ کریم انھیں مزید ترقیوں اور برکتوں سے نوازے ۔ آمین بجاہ النبی الامین الاشرف الافضل النجیب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وصحبہ وبارک وسلم
شریکانِ مسرت :
_محمد حسین مشاہد رضوی ، محمد اسماعیل رضا برکاتی، مفتی محمد رضا مرکزی و جملہ اہل خانہ_
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں