ہفتہ، 18 اپریل، 2020

Surah Al E Imran ka Taaruf


سورۂ اٰلِ عمران کا تعارف   

مقامِ نزول:   

سورۂ آلِ عمران مدینہ طیبہ میں نازل ہوئی ہے۔    (   خازن، ال عمران،    ۱ / ۲۲۸)   

رکوع اور آیات  کی تعداد:   

اس میں 20رکوع    اور    200 آیتیں ہیں۔    

’’اٰلِ عمران‘‘ نام رکھے جانے کی وجہ:   

آل کا ایک معنی ’’اولاد‘‘ ہے اور اس سورت کے چوتھے اور پانچویں رکوع میں آیت نمبر33تا 54میں حضرت مریم       رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا    کے والد عمران کی آل کی سیرت اور ان کے فضائل کا ذکر ہے ،اس مناسبت سے اس سورت کا نام’’سورۂ آلِ عمران‘‘ رکھا گیا ہے۔   

سورۂ اٰلِ عمران کے فضائل:   

اس سورت کے مختلف فضائل بیان کئے گئے ہیں ، ان میں سے 3فضائل درجِ ذیل ہیں۔   

(1) …   حضرت نواس بن سمعان    رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ    سے روایت ہے،نبی اکرم    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا ’’ قیامت کے دن قرآنِ مجید اور اس پر عمل کرنے والوں کو لایا جائے گا، ان کے آگے سورۂ بقرہ اور سورۂ آلِ عمران ہوں گی۔ حضرت نواس    رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ    فرماتے ہیں کہ رسولِ کریم    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ان سورتوں کے لئے تین مثالیں بیان فرمائیں جنہیں میں آج تک نہیں بھولا، آپ    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا ’’یہ دونوں سورتیں ایسی ہیں جیسے دو بادل ہوں یا دو ایسے سائبان ہوں جن کے درمیان روشنی ہو یا صف باندھے ہوئے دو پرندوں کی قطاریں ہوں ، یہ دونوں سورتیں اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کریں گی۔   (   مسلم،کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا، باب فضل قراء ۃ القرآن وسورۃ البقرۃ، ص   ۴۰۳   ، الحدیث:    ۲۵۳(۸۰۵))   

(2) …   حضرت عثمان بن عفان    رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ    فرماتے ہیں ’’جو شخص ر ات میں سورۂ آلِ عمر ان کی آخری آیتیں پڑھے گا تو اس کے لیے پوری رات عبادت کرنے کا ثواب لکھا جائے گا۔   (   دارمی، کتاب فضائل القرآن، باب فی فضل اٰل عمران،    ۲ / ۵۴۴   ، الحدیث:    ۳۳۹۶)   

(3) …    حضرت مکحول    رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ    فرماتے ہیں ’’جو شخص جمعہ کے دن سورۂ آلِ عمران کی تلاوت کرتا ہے تو رات تک فرشتے اس کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔    (   دارمی، کتاب فضائل القرآن، باب فی فضل اٰل عمران،    ۲ / ۵۴۴   ، الحدیث:    ۳۳۹۷)  

تفسیر صراط الجنان کے اینڈروائیڈ ایپلیکیشن سے کاپی پیسٹ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹیوٹر اپڈیٹس دیکھیں اور فالو کریں