قرآن مجید رہتی دنیا تک رشد و ہدایت کا ایک منبع ہے ۔ یہ وہ سر چشمۂ فیضان ہے جس سے اکتساب کرنے والے افراد و اقوام سے فلاح و کامرانی کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ یہ وہ صحیفۂ آسمانی ہے جس میں کسی قسم کے شک و شبہ کا خیال بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ تغیر و تبدل اور ترمیم و اضافے سے بالاتر کلامِ معجز ہے ۔ یہ وہ دستورِ حیات ہے جس کا محافظ خود اس کا نازل کرنے والا ہے ۔
یہ وہ کلامِ ربانی ہے جس سے معرفتِ نفسی اور معرفتِ خداوندی کے سوتے پھوٹتے ہیں ۔ یہ ایسا دلنواز اور مؤثر کلام ہے جو نفسِ انسانی کو ضلالت و گمراہی کی تاریکیوں سے نکال کر نورِ ہدایت دکھاتا ہوا ایک صحیح مستحکم اور کامیابی پر ختم ہوجانے والی زندگی کے نتائج کا ذمہ لیتا ہے ۔ اس کا اعجاز ایسا ہے کہ انسانی فنِ تنقید کو اس کے ارد گرد پر مارنے کی بھی مجال نہیں ۔
ڈاکٹر حنا رشید
اہل سنت کی آواز ، مارہرہ مطہرہ
نومبر 2005ء، ص 37
پیش کش : مشاہد رضوی بلاگر ٹیم
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں