اتوار، 13 جنوری، 2019

Kya Hamary Dil Sakht To Nahi?





::کیا ہمارے دل سخت تو نہیں؟::
... حضرت یحیٰ بن مُعاذ رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:

"آنسو دلوں کی سختی کی وجہ سے خشک ہوتے ہیں اور دلوں کی سختی گناہوں کی کثرت کی وجہ سے ہوتی ہے اور عیب زیادہ ہونے کی وجہ سے گناہ کثیر ہوتے ہیں۔" (شعب الایمان،الحدیث: ۷۲۲۱)
... حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:

’’سخت دل آدمی اللہ تعالیٰ سے بہت دور رہتا ہے۔" (ترمذی،کتاب الزہد، الحدیث: ۲۴۱۹) 

معلوم ہوا کہ بد اعمالیوں کی وجہ سے دل سخت ہوجاتے ہیں اور انسان اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور ہو جاتا ہے.

اللہ تعالیٰ ہمیں دل کی سختی اور بد اعمالیوں سے محفوظ فرمائے۔اٰمین!!!

...........

..:: FOLLOW US ON ::..



http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹیوٹر اپڈیٹس دیکھیں اور فالو کریں